غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، فلسطینی شہداء کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی
اسرائیل کی جانب سے غزہ اور مغربی کنارے پر وحشیانہ بمباری پر ایران نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام خط لکھ دیا۔
ایرانی قونصلیٹ نے غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے جنگی جرائم اور مظالم کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت کی درخواست کی۔
ایرانی قونصلیٹ نے خط میں لکھا کہ اسرائیلی جارحیت سے اب تک 6000 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 19 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی بمباری سے مغربی کنارے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 1300 زخمی ہوچکے ہیں۔
ایران کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ گنجان آباد غزہ کی پٹی پر اپنے حملے کے دوران، اسرائیل نے سویلین انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسرائیل نے رہائشی عمارتیں، اسکول، اسپتال، ایمبولینس، مساجد، اور براہ راست عام شہریوں کے اجتماعات کو بھی نشانہ بنایا۔
خط میں لکھا گیا کہ ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کے متعدد گروپوں کے مطابق اسرائیل نے غزہ اور لبنان پر اندھا دھند حملے کیے، اقوام متحدہ کے اپنے کارکنوں اور اہلکاروں کے مطابق غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔
ایران نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو لکھا کہ غزہ مکمل محاصرے اور مسلسل بمباری کی زد میں ہے۔ ہسپتالوں کی بھرمار، طبی آلات کی قلت، اسرائیل کی طرف سے بجلی اور پانی کی بندش اور محاصرے سے لاکھوں فلسطینی خطرے میں ہیں۔
ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کو فوری جنگ بندی قائم پر مائل کریں، اور انسانی امداد کی فوری ترسیل غزہ پہنچانے میں مدد کریں۔ اقوام متحدہ اسرائیلی کو جنگی جرائم سے روکے اور غزہ کو نسل کشی سے بچائے کیوں کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
