
موسم سرما میں اس پھل کو کھانا کیوں ضروری ہے؟
کہا جاتا ہے کہ ہر موسم کا پھل اور سبزی ضرور کھانی چاہئے کیونکہ وہ اس موسم کے مضر صحت اثرات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اور آپ کی توانائی کو بحال رکھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے موسم سرما اپنے ساتھ جن پھلوں کی سوغات لے کر آتا ہے ان میں شریفہ بھی شامل ہے۔ عجیب سا نظر آنا والا یہ پھل نہ صرف مزیداز ہوتا ہے بلکہ یہ صحت کے کئی فوائد بھی پیش کرتا ہے۔
موسم سرما میں جب سر ہوائیں آپ کی صحت کو متاثر کرتی ہیں تو ایک ایسا پھل جس میں تمام غذائی اجزاء موجود ہوں اور جو آپ کو موسمی اثرات سے بچا سکے کھانا ضروری ہے۔
شریفہ میں موجود بی کمپلیکس وٹامن، سوڈیم، پوٹایشیم اور فائبر مختلف بیماریوں جیسے ٹینشن، ڈپریشن، بلند فشار خون، دونوں قسم کی شوگر سے بچاؤ میں معاون کردار ادا کرتے ہیں وہی اس کے اجزاء آپ کی قوت مدافعت کو بڑھا کر کئی طرح کے انفیکشنز سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
شریفہ باہر سے ابھار لئے ہوئے قدرے سخت، اور رنگت میں سبز ہوتا ہے جبکہ اندر سے سفید رنگ کا میٹھا مادہ جو کہ سیاہ بیجوں کے گرد لپٹا ہوتا ہے، یہی وجہ ہےکہ اکثر لوگوں کو اسے کھانا مشکل لگتا ہے۔
پکا ہوا پھل نہایت میٹھا اور نرم ہوتا ہے۔ شریفہ کو انگریزی میں کسٹرڈ ایپل کہا جاتا ہے اس کی وجہ اس کا کریمی گودا جسے اکثر چمچ کے ساتھ کھا جاتا ہے۔ یہ پھل اپنے اندر کئی صحت بخش اجزاء جیسے فائبر، وٹامنز اور منرلز سے مالامال ہوتا ہے جو قوت مدافعت بڑھانے جسم کی اندرونی سوزش کو کم کرنے اور آنکھوں اور دل کی صحت کو بر قرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تاہم اس میں کچھ ایسے زہریلے مادے بھی موجود ہو تے ہیں جو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے پر اعصابی نظام کے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور
شریفہ میں اینٹی آکسیڈینٹس کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو جسم میں آزاد رڈیکلز سے تحفظ فراہم کرتی ہے اس طرح یہ کئی دائمی امراض جیسے امرض قلب اور کینسر سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
جبکہ ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس پھل کا چھلکا اور گودا دونوں ہی اینٹی آکسیڈینٹس حاصل کرنے کے بہترین ذرائع ہیں چھلکے میں موجود مرکبات آکسیڈیٹیو نقصان کو روکنے میں موئثر ثابت ہوسکتا ہے۔
بہتر مزاج
یہ مزیدا پھل وٹامن بی چھ حاصل کرنے ایک بہترین ذریعہ ہے یہ دماغ میں نیورو ٹرانسمیٹر جیسے سیروٹونن اور ڈوپامائن کی افزائش میں مدد فراہم کرتا ہے جو آپ کے مزاج کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر یہ وٹامن جسم میں کم ہو تو موڈ کی خرابی آپ کو ڈپریشن کے عارضے میں مبتلا کر سکتی ہیں۔
بینائی بہتر بنائیں
اس میں موجود لیو ٹین نامی اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتا ہے جو بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اس غذا میں شامل رکھنے سے آپ اس مرض سے کسی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھے
اس میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم دونوں خون کی نالیوں کو سخت اور تنگ ہو نے سے بچاتے ہیں اس طر ح خون کی گردش رواں رہتی ہے جو بلڈ پریشر کو بڑھنے سے بچاتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News