
عبدالرزاق
قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کے لیے اچھا آپشن قرار دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے بعد کچھ کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے اور اگر ٹیم کی قیادت تبدیل کرنا ہے تو سرفراز احمد سے بہتر اور کوئی نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا ہمارے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں، ضروری نہیں جس کی ایوریج اچھی ہو اسے کپتان بنادیا جائے، سرفراز ٹیسٹ میچز کے لیے اچھا آپشن ہے، ورنہ رضوان کو بھی کپتان بنایا جا سکتا ہے اور اس کے علاوہ شان مسعود بھی ایک اچھا آپشن ثابت ہوسکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عبدالرزاق نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے، ہمیں اب ان دونوں ٹیموں کی طرز کی کرکٹ کھیلنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News