
صدر مملکت کا مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
صدر پاکستان عارف علوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی ناگہانی موت کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا، جوان بیٹے کے انتقال کی خبر سننا واقعی ایک دردناک لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں عاصم جمیل کے سوگواران اور مولانا طارق جمیل کے ساتھ ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں میں اُن کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل اور اُنکے خاندان کو اس مُشکل گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے اور مولانا طارق جمیل اور اُنکے خاندان کو بیٹے سے جدائی کا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
اس سے قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا تھا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے ہوگئے تھے اور ان کی میت تلمبہ اسپتال منتقل کردی گئی تھی۔
مولانا طارق جمیل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا، حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ فرزند کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔
دوسری جانب مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی نمازہ جنازہ کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں، تعزیت کے لیے مقامی دوست احباب آنا شروع ہو چکے ہیں۔
مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کی نمازہ جنازہ بعد نماز عیشاء بروقت 7.30 بجے ادا کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News