Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایئربس طیاروں کی خریداری؛ ترجمان پی آئی اے کا وضاحتی بیان آگیا

Now Reading:

ایئربس طیاروں کی خریداری؛ ترجمان پی آئی اے کا وضاحتی بیان آگیا
پی آئی اے

ایئربس طیاروں کی خریداری؛ ترجمان پی آئی اے کا وضاحتی بیان آگیا

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے 2 ایئربس اے 320 طیاروں کی خریداری اور وطن واپسی سے متعلق پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کا وضاحتی بیان آگیا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے بول نیوز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے 6 سال کے لیے 2 طیارے لیے تھے، طیاروں کی لیز6 سال کے بعد ستمبر 2021میں ختم ہوئی، دونوں طیارے لیزنگ کمپنی کو واپس کردیے گئے۔

عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ کانٹریکٹ میں واضح ہوتا ہے طیارے اسی کنڈیشن میں واپس کیے جائیں، جس کمپنی سے طیارے لیے تھے وہ بک کر کسی اور کے پاس چلی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اختلاف یہ ہوا وہ طیاروں کی مینٹیننس نئے طیاروں کے لحاظ سے کرانا چاہتے تھے، طیاروں سے متعلق کافی تفصیل سے کمپنی سے بات ہوئی، پتا چلا طیاروں کو واپس کرنے کے لیے 15،15 ملین روپے کا خرچہ کرنا پڑے گا، ہم نے کہا آپ طیارے ہمیں بیچ دیں، ہمیں طیاروں کی ضرورت تھی سوچا دینے کے بجائے خرید لیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے مزید کہا کہ مالی بحران کی وجہ سے مقررہ وقت پر پیسے ادا نہیں کیے گئے، کچھ وقت پر حکومتی ٹیم کمپنی سے مذاکرات کرنے گئی، 25 ملین ڈالر کی رقم منظور ہوئی ہے جو طیاروں کی مد میں ادا کی جائے گی۔

Advertisement

دو روز قبل قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کو اربوں روپے کے نقصان کے بعد معاملات طے پاگئے تھے، پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان جاری رقم کی ادائیگی کا تنازع حل ہوگیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بتدریج بڑھنا شروع ہوجائے گی، معاملات طے پانے کے لئے پی ایس او انتظامیہ نے بھرپور تعاون کیا، ایندھن کی قلت کے باعث متاثرہ پروازوں کا شیڈول جلد معمول پر آنا شروع ہوجائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ اتوار سے قبل ازوقت ادائیگی کے فقدان اور تعطیل کے سبب کورونا کے بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن17 روزتک منجمد رہا۔

یاد رہے کہ قومی ایئرلائن کی 17روز میں مجموعی طورپر 500 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، تاہم اس دوران پی آئی اے کو 9 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

بعدازاں 2 سرکاری اداروں کے درمیان اس لڑائی میں نجی ائیرلائنز کمپنیز نے فائدہ اٹھاتے ہوئے اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا جس کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا  آپریشن ایندھن کی فراہمی بہتر ہونے سے بحالی کی طرف گامزن ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر