
روزمرہ صحت سے جڑے 8 مسائل اور ان کا سادہ سا حل
صحت سے بہتر کوئی دولت نہیں، اس کا اندازہ آپ کو اس وقت ہوتا ہے جب آپ صحت کے کسی مسئلے کا سامنا کرتے ہیں، دیکھا گیا ہےروزمرہ زندگی میں کئی مسائل ایسے ہیں جن کے لیے لوگ اکثر معالج کا رخ کرتے ہیں، دن میں کئی طرح کی ادویات استعمال کرتے ہیں اور ان کے عادی بن جاتے ہیں۔
تاہم قدرت کے کارخانے میں ہر مسئلے کا حل موجود ہے بس اسے تلاش کرنے کی ضرورت ہے یہاں پر روز مرہ کے ان عام سے مسائل اور ان کا سادہ سا حل پیش کیا جارہا ہے۔
سیر کو جائیں، خوشی بڑھائیں
قدرتی طریقہ کار سے اپنے موڈ کو خوشگواربنانے اور خوشی میں اضافے کے لیے سن شائن تھریپی کو آزمائیں، یعنی کچھ وقت سورج کی روشنی لیتے ہوئے کھلی فضا میں وقت گزارے اس مقصد کے لیے چاہے باغنانی کا مشغلہ اپنائیں یا کسی باغ میں سروتفریح کے لیے اپنے چاہنے والوں کے ہمراہ جائیں۔ صرف 30 منٹ سورج کی کرنیں آپ کے موڈ کو بہتر کرنے میں اینٹی ڈپریشن کے مقابلے میں زیادہ موٗثر ثابت ہوں گی۔ اس ضمن میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سورج کی روشنی سے دماغ کو اپنی حیاتاتی گھڑی کو دوبارہ ترتیب دینے میں مدد ملتی ہے اور ساتھ ہی موڈ کو بہتر کرنے والے سیروٹونن نامی کیمیکل کا خراج ہوتا ہے۔
سر درد کے لیے
اگر سر درد کی اکثر شکایت رہتی ہے توآپ اس دنیا میں اکیلے نہیں ہیں۔ سوئیڈش سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ40 منٹ کی واک ہفتے میں 3 بارسر درد کے لیے لی جانے والی دوا سے زیادہ موٗثر ثابت ہوتی ہے یہاں تک کہ آرام سے کی جانے والی چہل قدمی سے بھی اینڈورفین نامی کیمیکل کا اخراج ہوتا ہے جو درد کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
پرسکون اعصاب کے لیے ادرک کا استعمال
ادرک کی قلیل مقدار دماغی کام کرنے کی صورت میں ہونے والے سردرد اور مائیگرین کے لیے بے انتہا فائدے مند ثابت ہو تی ہے اس طرح کے درد کے لیے کسی دوا کو لینے کے بجائے ادرک کی چائے لیں اور فوری اثر دیکھیں۔
چیری کھائیں، سوزش سے نجات پائیں
جب گھر کے کام کاج سے آپ کے جوڑ درد کرنے لگے اور ان میں سوزش پیدا ہونے لگے تو درد کم کرنے کے لیے قدرت کا نسخہ بھی اتنا ہی آسان ہے جتنا آسان مٹھی میں چیریوں کو بھرنا، ان جواہرات میں چھپا ہے اینتھوسائینینز نامی مرکب جس کے لیے مشی گن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محقق کا کہنا ہے کہ یہ مرکب اسپرین سے 3 گناہ زیادہ اثرانگیز ہے اس طرح کے درد سے نجات کے لیے دن میں صرف 20 چیری کھائیں۔
پٹھوں میں درد کو کافی سے دور کریں
جورجیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے جانا پٹھوں کے درد کا ایک انوکھا حل! کافی کے چند گھونٹ صرف 20 منٹ میں اس درد کو دور کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ یہ کسی بھی درد کش ادویات کے مقابلے کئی گناہ تیزی سے کام کرتے ہیں۔
پھل کھائیں ایل ڈی ایل گھٹائیں
ایک سیب روز کھائیں معالج سے جان چھڑانے والا قول سو فیصد صادق آتا ہے۔ اوہائیو یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کے مطابق پھل کے شوقین افراد صرف 4 ہفتوں میں برے کو لیسٹرول ایل ڈی ایل کو 40 فیصد تک کم کر سکتے ہیں یہ اس سلسلے میں ادویات کے بہ نسبت زیادہ تیزی سے کام کرتے ہیں۔
سکون کے لیے لیوینڈر استعمال کریں
جب اخراجات آپ کے تنائو کو بڑھا دیں تو لیوینڈرسے سکون پائیں۔ یہ دماغ کے متاثرہ حصے کوپر سکون کر کے تنائو کو 50 فیصد تک کم کردیتا ہے یہ بلکل سکون آورادویات کی طرح کام کرتا ہے۔
پر سکون نیند کے لیے پیروں کا مساج
مرطوب شامیں نیند میں خلل پیدا کر دیتی ہیں اور سونا دشوار محسوس ہوتا ہے۔ صرف 5 منٹ تلوئوں کا مساج کریں، اپنے تلووں کے ابھرے حصے اور انگلیوں کے جوڑوں پر قدرے دبائو ڈالیں، اوران مقامات پر مساج سے اسٹریس کا سبب بننے والے ہارمون میں کمی پیدا ہوگی جو کسی بھی خواب آور ادویات کے مقابلے میں قدرے تیزی سے عمل کرے گا۔ یہ عمل انسومنیا کے لیے بھی موٗثر ہے۔ سونے سے قبل دو کیوی کھانے نیند کا دورانیہ بڑ جاتا ہے۔ یہ کسی بھی خواب آور ادویات کی طرح کام کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News