Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینسر کے علاج کے لئے انوکھا صابن تیار

Now Reading:

کینسر کے علاج کے لئے انوکھا صابن تیار

امریکا میں ایک 14 سالہ بچے نے جِلد کے کینسر کا علاج کرنے والا صابن تیار کرلیا۔

جی ہاں؛ ہیمن بیکلے نامی بچے نے یہ صابن تیار کرکے امریکا کے ٹاپ نوجوان سائنسدان کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

ییمن بیکلے / فوٹو بشکریہ ڈسکوری ایجوکیشن

جِلد کا کینسر دنیا بھر میں بہت عام ہے اور صرف امریکا میں ہر سال ایک لاکھ افراد میں اس کی تشخیص ہوتی ہے جبکہ 8 ہزار مریض ہلاک ہو جاتے ہیں۔

ریاست ورجینیا کے علاقے Annandale سے تعلق رکھنے والے 9 ویں جماعت کے طالبعلم نے 3 ایم ینگ Scientist چیلنج میں اپنے صابن کو جمع کراتے ہوئے ایک ویڈیو میں کہا کہ ایک صابن سے کینسر کا علاج ممکن ہو سکتا ہے۔

Advertisement

اس نے کہا کہ میں ہمیشہ سے بائیولوجی اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتا ہوں اور اس مقابلے سے مجھے اپنے خیالات کے اظہار کا بہترین موقع ملا ہے۔

یہ صابن ایسے اجزا سے تیار کیا گیا ہے جو انسانی جِلد میں ایسے خلیات کو متحرک کر تے ہیں جو کینسر سے متاثر خلیات کا مقابلہ کرتے ہیں۔

ہیمن بیکلے 4 سال کی عمر میں افریقی ملک ایتھوپیا میں مقیم تھے، جہاں لوگ سورج کی تیز روشنی میں کام کرتے ہیں اور وہاں جِلد کا کینسر کافی عام ہے۔

طالبعلم نے بتایا کہ میں چاہتا تھا کہ میری ایجاد صرف سائنسی لحاظ سے ہی بہترین نہ ہو بلکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو اس تک رسائی حاصل ہو۔

یہ صابن جِلد کے کینسر کی ایک قسم melanoma کے علاج میں مدد فراہم کرتا ہے۔

امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق جِلد کا کینسر سرطان کی چند عام ترین اقسام میں سے ایک ہے اور melanoma سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

Advertisement

اس ایوارڈ کو جیتنے کے بعد ہیمن بیکلے نے کہا کہ اسے توقع ہے کہ یہ صابن امید کی علامت بن جائے گا اور ہر فرد کے لیے جِلد کے کینسر کا علاج ممکن ہو جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر