Advertisement
Advertisement
Advertisement

تفتان سے 1822 زائرین کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا

Now Reading:

تفتان سے 1822 زائرین کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا
زائرین

چاغی: پاک ایران سرحد پر مقیم ایران سے آئے تقریباً 1822 زائرین کو قلیئر قرار دیتے ہوئے کوئٹہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چاغی نے بتایا کہ پاکستان ہاوٴس میں مقیم1822 سے زائد زائرین کو لیویز اور ایف سی کی سخت سیکیورٹی میں تفتان سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، ان زائرین نے اپنے قرنطینہ کی 14 روزہ مدت پوری کرلی تھی۔

ایران سے پاکستانی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 227 زائرین تفتان پہنچ گئے ہیں۔ اب تک ایران سے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

کوئٹہ سے تفتان تک ٹرین سروس معطل

ادھر چمن میں زیرو پوائنٹ پر پاک افغان باب دوستی بارویں روز بھی بند ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق سرحد کی بندش کے باعث نہ صرف نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پیدل آمدورفت اور ایف آئی اے امیگریشن بھی بند ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاک ایران سرحد کی بندش کو 20 روز مکمل ہوگئے ہیں۔

تفتان میں پاک ایران سرحد کو 14 روز کی بندش کے بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

سرحدی حکام کے مطابق  پاک ایران تفتان سرحد  تجارتی سرگرمیو ں کے لیے کھول دی گئی   ہے۔ایران سے 12 ایل پی جی گیس بوزر ٹینکرز  اور کنٹینرز  تجارتی سامان  لے کر پاکستانی حدود میں داخل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے پاکستان آنے والے زائرین کو پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے جہاں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔

دوسری جانب افغانستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد چمن پر پاک افغان بارڈر 6 روز سے بند ہے جہاں باب دوستی سے ہر قسم کی دوطرفہ آمدورفت معطل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر