ہم کہیں بھی جائیں ہمارے کھانے کے اور سونے کے اوقات مقرر ہیں، انوشکا شرما
بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چاہے حالات کیسے بھی ہوں لیکن انوشکا شرما نے سچائی پر قائم رہنے میں ان کی مدد کی۔
بھارت کے ٹاپ آرڈر اسٹار بلے باز 2017 میں بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما سے اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جب کہ اس وقت یہ جوڑی ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہے جو ہمیشہ خبروں میں بھی رہتے ہیں۔
ویرات کوہلی کا حال ہی میں کہنا تھا ’’یہ انوشکا ہی تھیں جنہوں نے انہیں سکھایا کہ کس طرح سچائی کے ساتھ کھڑے رہنا ہے، چاہے حالات کچھ بھی ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا ’’انوشکا نے ہمیشہ مجھے بتایا کہ اگر آپ سچائی کے ساتھ کھڑے ہیں تو آپ کو کسی چیز کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ راستے خود ہی صاف اور الگ ہوتے چلیں جائیں گے‘‘۔
ویرات کوہلی نے اپنی بیٹی وامیکا کی پیدائش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’جب آپ کسی جیون ساتھی کو ماں بنتے ہوئے دیکھتے ہیں، تب ہی آپ کو ماں کی طاقت کا احساس ہوتا ہے اور انہوں نے اس دوران ایک پوری فلم کی شوٹنگ بھی کی‘‘۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی نمائندگی کررہے ہیں اور میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ورلڈ کپ میں چھ میچوں میں مجموعی طور پر 354 رنز اسکور کیے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
