Advertisement
Advertisement
Advertisement

کچی آبادیوں کو اچھی ہاؤسنگ اسکیموں میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، مقبول باقر

Now Reading:

کچی آبادیوں کو اچھی ہاؤسنگ اسکیموں میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، مقبول باقر
جسٹس (ر) مقبول باقر

وفاقی حکومت سے بی آر ٹی ریڈ لائن کوریڈور کی ایکنک سے منظوری کیلئے جلد رابطہ کروں گا، مقبول باقر

نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں کو اچھی ہاؤسنگ اسکیموں میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بینہیسن کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں مقرر ورلڈ بینک کے سربراہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی پروگرام بہتر طریقے سے چلانے پر سندھ حکومت کی تعریف کی۔

مقبول باقر نے اس موقع پر کہا کہ نیوٹریشن پروگرام بہتر طریقے سے جاری ہے، اس میں ماں اور بچے کی مناسب دیکھ بال ہو رہی ہے، ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ میں ایکسلریٹڈ ایکشن پلان فار ریڈکشن آف اسٹنٹنگ چل رہے، یہ پروگرام صوبے کے دیہی علاقوں میں شروع کیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کچی آبادیوں کو اچھی ہاؤسنگ اسکیموں میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور وہاں اچھے اپارٹمینٹ بنانا چاہتے ہیں، اس پروجیکٹ میں رہنے والوں کے حقوق کا بھی تحفظ کرینگے، پہلے مرحلے میں کچی آبادیوں میں موجود خالی پلاٹس پر اونچی عمارتیں بنائیں گے، اس وقت کچی آبادیوں میں افقی آبادی ہے، اس کو عمودی رہائشگاہیں بنانے سے سروس اور ماحول بہتر ہو گا، کراچی کاسموپولیٹن شہر ہے، شہر کراچی کا انداز بڑے اور عظیم شہروں والا ہونا چاہیے۔

کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے کہا کہ شہری ترقی کیلئے ورلڈ بینک سندھ حکومت کی مدد کرے گا۔

Advertisement

اس موقع پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگریجو اور دیگر شریک ہوئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر