Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل کا خصوصی ڈوڈل بنا کر ’انکل سرگم‘ کو خراج تحسین

Now Reading:

گوگل کا خصوصی ڈوڈل بنا کر ’انکل سرگم‘ کو خراج تحسین

گوگل کا خصوصی ڈوڈل بنا کر ’انکل سرگم‘ کو خراج تحسین

گوگل کے ڈوڈل نے آج لیجنڈ پاکستانی مزاح نگار، مصنف، کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کو ان کی 78 ویں سالگرہ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

فاروق قیصر مشہور کٹھ پتلی کردار “انکل سرگم” کے خالق کے طور پر مشہور ہیں، انہوں نے پاکستان بھر میں بچوں اور بڑوں کے دلوں میں اپنے اس منفرد کردار کے ذریعے جو جگہ بنائی وہ آج بھی قائم ہے۔

انکل سرگم ، نوے کی دہائی میں سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جانے والے شو ’کلیاں‘ کا مرکزی کردار تھا، جسے بنانے اور اسے آواز دینے والے نامور فنکار فاروق قیصر تھے۔

کلیاں شو ویسے تو بچوں کے لیے تھا لیکن اس میں موجود ہلکا پھلکا طنز و مزاح بڑوں کی بھی متوجہ کرتا تھا۔

Advertisement

نامور پروڈیوسر سلیمہ ہاشمی نے فاروق قیصر کو 1970 میں”اکڑ  بکڑ‘‘ کے ذریعے ٹی وی پر متعارف کرایا تھا۔

انکل سرگم کے علاوہ اُن کے مشہور پتلی کرداروں میں ماسی مصیبتے، ہیگا، شرمیلی، رولا، اور نونی پا بھی شامل ہیں۔

فاروق قیصر ماہر کارٹونسٹ بھی تھے اور زندگی کے آخری دنوں تک مختلف اخبارات کے لیے کارٹونز بھی بناتے رہے۔

اُنھوں نے کالم نگاری، مکالمہ نگاری  اور دستاویزی فلمیں بھی بنائیں۔

فاروق قیصر کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے اُن کی خدمات کے اعتراف میں تیسرے اعلیٰ ترین سول اعزاز ستارہِ امتیاز اور صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔

Advertisement

اُنھوں نے نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) سے تعلیم حاصل کی اور پھر کئی جامعات میں پتلی کے آرٹ فارم کے بارے میں پڑھایا۔

سال 2021 میں فاروق قیصر حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر