Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیراعلیٰ سندھ کا لاندھی پولیس اسٹیشن اور ٹریفک سیکشن ضلع کورنگی کا دورہ

Now Reading:

نگران وزیراعلیٰ سندھ کا لاندھی پولیس اسٹیشن اور ٹریفک سیکشن ضلع کورنگی کا دورہ
نگران وزیراعلیٰ سندھ

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے لاندھی پولیس اسٹیشن اور ٹریفک سیکشن ضلع کورنگی کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے دورے کے دوران ایس ایس پی کورنگی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانوں میں بہتری لائیں، میں نے ہر ایک پولیس اسٹیشن کا انسپیکشن کیا ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو ایس ایس پی کی آگاہی

ایس ایس پی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلع کورنگی میں 10 پولیس اسٹیشنز ہیں۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے وائرلیس روم کا دورہ کیا جس کے دوران انہیں بریفنگ دی گئی کہ وائرلیس سسٹم کام کر رہا ہے، وائرلیس بجلی بند ہونے کی صورت میں جنریٹر پر چلتا ہے لیکن جنریٹر خراب ہیں، پولیس اسٹیشن کو کل 3 موبائلز ہیں۔

مقبول باقر نے روزنامچہ اور ایف آئی آر بک کا معائنہ کیا جس کے دوران انہوں نے منشیات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی۔

Advertisement

ایس ایس پی کورنگی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماوا اور چھالیہ سے بھرا ہوا رکشہ پکڑا ہے جس پر ایف آئی آر درج کی ہے، آج صبح اسنیچنگ کا واقعہ ہوا جس میں 2 ڈکیت پکڑے ہیں، ایک ڈاکو لاک اپ میں ہے اور دوسرا اسپتال میں ہے، کراچی ڈویژن کے کورنگی ضلع میں اسٹریٹ کرائم کا ریشو کم ہے۔

دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بینہیسن کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں مقرر ورلڈ بینک کے سربراہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی پروگرام بہتر طریقے سے چلانے پر سندھ حکومت کی تعریف کی۔

مقبول باقر نے اس موقع پر کہا کہ نیوٹریشن پروگرام بہتر طریقے سے جاری ہے، اس میں ماں اور بچے کی مناسب دیکھ بال ہو رہی ہے، ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ میں ایکسلریٹڈ ایکشن پلان فار ریڈکشن آف اسٹنٹنگ چل رہے، یہ پروگرام صوبے کے دیہی علاقوں میں شروع کیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کچی آبادیوں کو اچھی ہاؤسنگ اسکیموں میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور وہاں اچھے اپارٹمینٹ بنانا چاہتے ہیں، اس پروجیکٹ میں رہنے والوں کے حقوق کا بھی تحفظ کرینگے، پہلے مرحلے میں کچی آبادیوں میں موجود خالی پلاٹس پر اونچی عمارتیں بنائیں گے، اس وقت کچی آبادیوں میں افقی آبادی ہے، اس کو عمودی رہائشگاہیں بنانے سے سروس اور ماحول بہتر ہو گا، کراچی کاسموپولیٹن شہر ہے، شہر کراچی کا انداز بڑے اور عظیم شہروں والا ہونا چاہیے۔

کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے کہا کہ شہری ترقی کیلئے ورلڈ بینک سندھ حکومت کی مدد کرے گا۔

اس موقع پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگریجو اور دیگر شری

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر