Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ بھر کی جیلوں میں کتنے افغان قیدی موجود ہیں؟

Now Reading:

سندھ بھر کی جیلوں میں کتنے افغان قیدی موجود ہیں؟
جیلوں

سندھ بھر کی جیلوں میں کتنے افغان قیدی موجود ہیں؟

کراچی سمیت سندھ بھر کی 13 جیلوں میں 794 افغان قیدی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں غیر قانونی مقیم افغانوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہیں تاہم افغان قیدیوں کا مستقبل کیا ہے اسکا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کی جیلوں میں 661 افغان قیدیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں، کراچی کی لانڈھی جیل میں سب سے زیادہ افغان قیدیوں کی تعداد 656 ہیں جبکہ لانڈھی جیل میں 73 سزا یافتہ قیدی بھی موجود ہیں، تاہم لانڈھی جیل میں قید 33 ایسے قیدی بھی موجود ہیں جنہیں ملک بدر کیا جانا ہے۔

اندرون سندھ کی جیلوں میں ٹوٹل 64 قیدی موجود ہیں، تاہم سینٹرل جیل حیدر آباد میں 2، سینٹرل جیل سکھر میں 3، سینٹرل جیل لاڑکانہ میں 7، سینٹرل جیل خیرپور 4، سینٹرل جیل میرپورخاص میں 2 قیدی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ ویمن جیل کراچی اور سینٹرل جیل کراچی میں 2 خواتین قیدی بھی موجود ہیں۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ جیل بدین میں 27، ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ میں 5 اور ڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی میں 4 قیدی موجود ہیں۔

ڈسٹرکٹ جیل لاڑکانہ میں 5 اور ڈسٹرکٹ جیل شکار پور میں 3 قیدی موجود ہیں جو جیلوں پر اضافی بوجھ کے ساتھ ساتھ ملکی خزانے پر بھی اضافی بوجھ ہیں۔

واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے، جس کے بعد اب حکومت پاکستان نے ان کی بےدخلی کیلئے ملک گیر آپریشن شروع کردیا ہے، تاہم اب تک ملک بھر سے 1000  غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار فارن ایکٹ 1946 کے تحت تمام صوبوں کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بے دخلی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق معمولی جرائم میں زیر تفتیش اور سزا یافتہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بے دخل کردیا جائے گا۔

نگران حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد کوئی پاکستانی غیرقانونی تارکین وطن کو پناہ دینے میں ملوث پایا گیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، بےدخلی کے منصوبے کا اطلاق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں پر ہو گا، منصوبے کے اطلاق میں کسی بھی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جائے گا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر