Advertisement
Advertisement
Advertisement

موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان

Now Reading:

موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان

موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلولر آپریٹرز، سرمایہ کار کمپنیاں، بینکس قسطوں پراسمارٹ فونز کے پیکجز کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقساط ادا نہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے فون بلاک کئے جائیں گے، نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے، نادہندگان کی حوصلہ شکنی اور اسمارٹ فونز کے استعمال کا تناسب بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ طلب میں اضافے سے موبائل فونز مینوفیکچررز انڈسٹری اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، دور دراز کے رہائشی کے ہاتھ میں فون، سیلولر آپریٹرز کیلئے بزنس کیسز بھی بنیں گے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ کسی بھی بڑے فیصلے سے پہلے کئی طرح کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ڈیجیٹل ورلڈ سے خود کو منسلک کرنے، ای کامرس کے فروغ کیلئے اسمارٹ فونز فار آل پالیسی ضروری ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اعلیٰ سطح اجلاس میں پی ٹی اے، سیلولر آپریٹرز اور جی ایس ایم اے نے بھی شرکت کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر