 
                                                                              پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں اداکار فیصل قریشی نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ ہونے والے سلوک اور شادی کے علاوہ معاشرے میں ڈیٹنگ کلچر کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ پہلے زمانے میں پاکستانی اداکار بھارت اور بھارتی اداکار پاکستان میں کام کرنے آتے تھے، دونوں ممالک کے درمیان بہت پیار تھا، ایسا صرف یہاں نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہوتا ہے، جنوبی افریقی، چینی اور جاپانی اداکار ہولی ووڈ میں کام کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ کیا وجہ بنی کہ بھارت میں پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ بُرا سلوک کیوں کیا جاتا ہے، جب اپنا گھر ہوتا ہے تو یہ ڈر نہیں ہوتا کہ آپ کو کوئی دھکے دے کر باہر نکالے گا۔
فیصل قریشی نے فواد خان، سجل علی، عاطف اسلم، ہمایوں سعید، صبا قمر اور دیگر اداکاروں کی بھارت میں کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاکستانی اداکار نے بالی ووڈ میں جاکر بھارتی اداکاروں کو بہت ٹف ٹائم دیا تھا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ جب پاکستانی اداکاروں نے بالی ووڈ فلموں میں کام کیا تو بھارتی اداکار حیران رہ گئے تھے، لیکن جب پڑوسی ملک جاکر کام کررہے ہوں اور وہاں پر ’بدتمیزی‘ کی جائے تو مجھ جیسے ’منہ پھٹ‘ لوگ کچھ بھی بول دیتے ہیں۔
18 سال کی عمر میں شادی ہونے کے بعد طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ آج کل معاشرے میں ایک مرد کے چار لڑکیوں کے ساتھ افیئر ہونے کو اچھا سمجھا جاتا ہے، لیکن شادی کرکے طلاق ہوجانا بُری بات سمجھی جاتی ہے۔
فیصل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ طلاق یافتہ ہیں تو لوگ آپ پر تنقید کریں گے لیکن اگر آپ ایک سے زیادہ خواتین سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں تو وہ آپ کی تعریف کریں گے، ڈیٹنگ کو گلوری فائی کیا جاتا ہے اور شادی کرنا غلط سمجھا جاتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 