Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات کے بعد ملکی معیشت کی بحالی ممکن ہو جائے گی، اسحاق ڈار

Now Reading:

عام انتخابات کے بعد ملکی معیشت کی بحالی ممکن ہو جائے گی، اسحاق ڈار

عام انتخابات کے بعد ملکی معیشت کی بحالی ممکن ہو جائے گی، اسحاق ڈار

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد ملکی معیشت کی بحالی ممکن ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

اسحاق ڈار نے پاک امریکہ جاری اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

ملاقات میں خطے کے امن کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں پر بات چیت کی گئی اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی پاکستان سے واپسی کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ غیر قانونی غیر رجسٹرڈ تارکین وطن بشمول افغان باشندوں کو واپس بھجوانا خود مختار ملک کے طور پر پاکستان کا حق ہے، غیر قانونی تارکین وطن سے قانون کے مطابق نمٹنا اور اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانا پاکستان کا حق ہے۔

Advertisement

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان آئی ایم ایف پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف پروگرام کا دوسرا جائزہ کامیابی سے مکمل ہوگا، پر اعتماد ہوں کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد ملکی معیشت کی بحالی ممکن ہو جائے گی، امید ہے عام انتخابات شفاف ہوں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ میسر ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر