Advertisement
Advertisement
Advertisement

سموگ کیخلاف کیس میں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل رکھنے کا حکم

Now Reading:

سموگ کیخلاف کیس میں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل رکھنے کا حکم
سموگ کے خلاف کیس

سموگ کیخلاف کیس میں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل رکھنے کا حکم

سموگ کیخلاف کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل رکھنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران عدالت نےدھوئیں کاتدارک نہ کرنے والی فیکٹریوں کو گرانے کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کے مالکان سے بیان حلفی لئے جائیں کہ اگرسموگ پھیلائی تو ان کی فیکٹری کو گرا دیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ نے ضلعی عدلیہ کو سیل کی گئی فیکٹریاں کھولنے اورحکم امتناعی جاری کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں اسی عدالت کےحکم سے ڈی سیل ہوں گی۔ ہیلپ لائن اورویب سائٹ کے بارے عوام کو معلومات فراہم کریں، اس حوالے سے اشتہار دیں اورپیمرا سے بات کریں۔

کمشنر لاہور نے بتایا کہ اشتہاردا گیا ہے مگراتوارکے اخبارات میں لگوایا جائے گا جس پرعدالت نے کہا کہ پی ڈی ایم اے سویا ہوا ہے، ہم اسے جگاتے ہیں۔

کمشنر لاہورٹرانسپورٹ نے عدالت کو بتایا کہ وارڈن کو بھی کہا ہے کہ سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیں جس پرعدالت نے کہا کہ دو ماہ بہت اہم ہوتے ہیں سموگ کے حوالے سے، سائیکلنگ پانچ چھ ماہ پرموٹ کرسکتے ہیں۔

Advertisement

کمشنر لاہورنے کہا کہ سائیکل پرآنے والوں کو رعایات دینے کے حوالے سے اقدامات شروع کیے ہیں، عدالت نے کہا کہ اکتوبرسے اپریل تک سائیکلنگ کو فروغ دے سکتے ہیں، کلچر ڈویلپ کرنے کی ضرورت ہے۔

کمشنرلاہورنے بتایا کہ سموگ سیل بنایا گیا ہے، مختلف محکموں کے افسران شامل ہیں جس پرعدالت نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے لیے سومشینیں پہلے لیں سومزید ہونی چاہیں، سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کی تصاویر فراہم کریں، پورے لاہور کے شہریوں کو شامل کرکے ایک فورس بنائیں، کسان کو متبادل سہولت نہیں دیں گے تو وہ باقیات کو آگ ہی لگائے گا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر