
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے اقبال ڈے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 9 نومبر بروز (جمعرات) کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
یاد رہے کہ حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش 9 نومبر کو ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
شاعر مشرق کا مختصر تعارف
شاعرمشرق حکیم الامت اور سر کا خطاب پانے والے ڈاکٹرعلامہ اقبال 9 نومبر1877کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، آپ نے قانون اور فلسفے ميں ڈگرياں لیں لیکن جذبات کے اظہار شاعری سے کیا۔
ملت اسلامیہ کو ”لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری“ جیسی آفاقی فکر دینے والےعلامہ اقبال نے قانون اورفلسفےمیں ڈگریاں لیں لیکن انہوں نےجذبات کے اظہار کیلئے شاعری کا سہارا لیا۔
علامہ اقبال نے اپنےخیالات اشعار کی لڑی میں ایسے پروئے کہ وہ قوم کی آواز بن گئے۔
شاعرمشرق نےاپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ یورپ اورانگلستان میں گزارا لیکن انہوں نے انگریزوں کا طرز رہن سہن کبھی نہیں اپنایا، اپنی شاعری میں علامہ اقبال نےزیادہ ترنوجوانوں کومخاطب کیا، علامہ اقبالؒ کو دوجدید کا صوفی بھی سمجھا جاتا ہے۔
علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کے لیے جداگانہ قومیت کا احساس اُجاگر کیا اور اپنی شاعری سے مسلمانوں کو بیدار کیا۔ اُن کے افکار اور سوچ نے اُمید کا وہ چراغ روشن کیا جس نے نا صرف منزل بلکہ راستے کی بھی نشاندہی کی۔
پاکستان علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 21 اپریل 1938 کو لاہور میں وفات پائی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News