پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری
عرب ممالک سے پیسے بھجوانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عرب مانیٹری فنڈ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مابین ترسیلات زر میں سہولت کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل چیئرمین آف دی بورڈ آف ڈائریکٹرز عرب مانیٹری فنڈ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبداللہ الحامدی اور گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے اے ایم ایف کے زیرِ اہتمام ابوظہبی میں ایک تقریب میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
مفاہمت کی یادداشت کا مقصد سرحد پار ادائیگی کے نظام ’بونا‘ جسے اے ایم ایف کی زیر ملکیت عرب علاقائی ادائیگی کی کلیئرنگ اور تصفیے کی تنظیم ’اے آر پی سی ایس او‘ چلاتی ہے، اور پاکستان کے فوری ادائیگی کے نظام ’راست‘ کے درمیان تعاون کا فریم ورک قائم کرنا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’راست‘ اور ’بونا‘ کو اس لیے منسلک کیا جارہا ہے کہ عرب خطے اور پاکستان کے درمیان ترسیلات زر کی منتقلی باضابطہ چینلز سے آسانی سے ہوسکے۔
اس اقدام سے افراد کے علاوہ کاروباری اداروں کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ نہ صرف فوری، محفوظ اور سستی سرحد پار ادائیگیاں ہوسکیں گی بلکہ عرب ممالک اور پاکستان کے درمیان معاشی، مالی اور سرمایہ کاری روابط بھی مضبوط ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
