Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے آئی ٹیکنالوجی دنیا کے ہر فرد کو ملازمت سے محروم کر دے گی، ایلون مسک

Now Reading:

اے آئی ٹیکنالوجی دنیا کے ہر فرد کو ملازمت سے محروم کر دے گی، ایلون مسک

اے آئی ٹیکنالوجی دنیا کے ہر فرد کو ملازمت سے محروم کر دے گی، ایلون مسک

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی دنیا کے ہر فرد کو ملازمت سے محروم کر دے گی۔

لنکا شائر ہاؤس میں برطانوی حکومت کے ایک ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ یہ کہنا تو مشکل ہے کہ کب ایسا ہوگا، مگر ایک وقت ایسا ضرور آئے گا جب ملازمت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی ہر کام کرنے کے قابل ہوگی، میں نہیں جانتا کہ اس سے لوگ خوش ہوں گے یا نہیں، مگر یہ مستقبل کا ایک بڑا چیلنج ہوگا کہ ہم اپنی زندگی کا مقصد کیسے تلاش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی تاریخ کی سب سے زیادہ انتشار انگیز طاقت بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی ایلون مسک متعدد بار اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر