
لاہور میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گندم کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث لاہور میں چند فلور مل مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
مارکیٹ حکام کے مطابق آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 100 روپے اضافے سے 2750 روپے ہوگئی ہے جو پہلے 2650 روپے میں فروخت ہوتی تھی۔
اس حوالے سے فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت 4300 روپے سے بڑھ کر 4700 روپے ہوگئی ہے۔
فلور ملز مالکان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ملوں کو سرکاری گندم جاری نہیں کی جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News