
عدالتوں میں بروقت چالان نہ بھجوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور ہائی کورٹ نے نوٹفکیشن اوراندراج رجسٹرگم کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں کاہنہ لاہورکے دوگاؤں کے ریونیوریکارڈ میں یکجا کرنے کے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران ممبربورڈ آف ریونیو کنسولیڈیشن ملک عبدالوحید پیش ہوئے، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رجسٹر گم ہوگیا ہےنوٹفکیشن بھی نہیں مل رہا جس پرعدالت نے کہا کہ کیا کوئی تحقیقات ہو رہی ہے؟
وکیل نے جواب دیا کہ ابھی رجسٹراورنوٹیفکیشن کو ڈھونڈ رہے ہیں، عدالت نے کہا کہ اگلے جہاں سے واپسی پر تحقیقات کریں گے، آپ کے خلاف تحقیقات ہونی چاہییں۔ آپ ہر پیشی پر تاریخ لینے آجاتے ہیں۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ امیربھٹی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگرآپ کیخلاف کارروائی کا حکم دیا توکہیں گے بیوروکریسی کو کام نہیں کرنے دیا جاتا، ایک ہفتہ میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔ 21 نومبرتک کا آپ کو وقت دے رہے ہیں۔
وکیل درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ کاہنہ کے دوگاؤں موضع طوراورموضع وڑائچ کوریونیو ریکارڈ میں یکجا کیا گیا، ریونیو نے 1981 میں نوٹفکیشن جاری کیا، دونوں گاؤں کا ریکارڈ یکجا کرنے سے زمینوں کا ریکارڈ تبدیل ہوگیا ہے،استدعا ہے کہ نوٹفکیشن کے مطابق ریونیوریکارڈ درست کیا جائے تاکہ زمینوں کے مالکان کے درمیان تنازعات ختم ہوسکیں۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News