
وفاقی حکومت کا نان پروٹیکٹڈ گیس صارفین سے متعلق اہم فیصلہ
وفاقی حکومت نے نان پروٹیکٹڈ گیس صارفین سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گیس قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے معاملے پر نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئےکم ازکم بل 1 ہزار 5 سو 41 روپے مقررکرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔ مقررہ بل کے علاوہ دیگر ٹیکسز بھی بلوں میں شامل کیے جائیں گے۔
گیس کی قیمت 8 سو ایک روپے سے بڑھا کر 1 ہزار 5 سو 41 روپے مقرر کی گئی ہے، مذکورہ گیس کی قیمت، میٹر رینٹ اور فکس چارجز کی بنیاد پر قیمت مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعشاریہ 6 ایچ ایم کیوب گیس استعمال پر بل 1 ہزار 2 سو 51 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار 4 سو 45 روپے جبکہ 1 ہیکٹو میٹر کیوب گیس استعمال پر بل 2 ہزار 53 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 9 سو 99 روپے کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ 1.5 ایچ ایم کیوب پر قیمت 3 ہزار 6 سو 8 روپے سے بڑھ کر 8 ہزار 1 سو 27 روپے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح 2 ایچ ایم کیوب گیس استعمال پر بل 6 ہزار 2 سو سے بڑھ کر 13 ہزار 6 سو 16 روپے تک پہنچ جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News