Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈکپ؛ بنگلادیش نے سری لنکا کو شکست دے دی

Now Reading:

ورلڈکپ؛ بنگلادیش نے سری لنکا کو شکست دے دی
ورلڈکپ؛ بنگلادیش نے سری لنکا کو شکست دے دی

ورلڈکپ؛ بنگلادیش نے سری لنکا کو شکست دے دی

ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا 38 واں میچ بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو بنگلادیش کے نام رہا۔

بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی تو سری لنکن ٹیم 49.3 اوورز میں 279 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بنگلادیش نے مقررہ ہدف 41.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی بیٹنگ

سری لنکا کی جانب سے چراتھ اسالنکا نے 108 رن کی اننگز کھیلی، سدیرا سمارا وکراما 41 اور نسانکا 41 رن  بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈی سلوا نے 34 اور مہیش تھیکشانا نے 22 رن کی اننگ کھیلی۔

Advertisement

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شریف السلام اور شکیب الحسن نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش کی بیٹنگ

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسن شنتو 90 اور کپتان شکیب الحسن 82 رنز بنا کر نمایاں رہے  جب کہ اوپنر لٹن داس 23، محمود اللہ 22، مشفق رحمان 10 بناکر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے مدھوشنکا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، اینجلو میتھیوز اور مہیش ٹھیکشانا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوگئے تھے، انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ٹائم آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر