پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کولکتا میں کوچز کے ہمراہ گالف کھیلنے پہنچ گئے۔
بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے مقابلے جاری ہیں جہاں آج افغانستان اور آسٹریلیا مدمقابل ہیں، وہیں گروپ مرحلے میں اپنے 8 میچز کھیلنے کے بعد قومی ٹیم نے آج مکمل آرام کیا۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم اور ٹیم کے کچھ کوچز کولکتا میں آؤٹنگ کرتے ہوئے گالف کھیلنے پہنچ گئے۔ کپتان بابر اعظم ، کوچ بریڈ برن ، بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک اور بولنگ کوچ مورنی مورکل نے رائل گالف کلب کولکتا میں گالف کھیلا۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوٹل ہی میں جم اور پول سیشنز میں حصہ لیا ، دیگر کھلاڑی مکمل آرام کرتے رہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی، ٹریننگ سیشن مقامی وقت کے مطابق دو پہر دو بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں اپنے آخری گروپ میچ میں ہفتے کو اہم مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف مدمقابل ہونا ہے جب کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کو اچھے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔
اور آگر آج آسٹریلیا افغانستان کو شکست دے دیتا ہے اور نیوزی لینڈ اپنا میچ سری لنکا سے بھی ہارجاتی ہے تو پھر پاکستان کو انگلش ٹیم کو صرف شکست دینا ہی کافی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
