Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں کانگو وائرس بے قابو، صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

Now Reading:

بلوچستان میں کانگو وائرس بے قابو، صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
کانگو وائرس

کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

صوبہ بلوچستان میں کانگو وائرس کو قابو کرنے کیلئے حکومت نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

صوبہ بلوچستان میں کانگو وائرس سے 18 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 58 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

کوئٹہ میں کانگو وائرس سے 16 محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں سے ایک ڈاکٹر جاں بحق بھی ہوا۔

کانگو سے متاثرہ 12 افراد کراچی میں زیر علاج ہیں۔

Advertisement

کانگو وائرس کیا ہے؟

یہ وائرس مویشی گائے، بیل، بکری، بکرا، بھینس اور اونٹ، دنبوں اور بھیڑ کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے مطابق نیرو نامی وائرس انسانی خون اور تھوک میں پایا جاتا ہے جو انسانوں میں گانگو بخار پھیلاتا ہے، متاثرہ شخص ایک ہفتے کے اندر زندگی کی بازی ہار سکتا ہے۔

کانگو کی علامات

متاثرہ شخص کو تیز بخار، کمر، پٹھوں، گردن میں درد، قے، متلی، گلے کی سوزش اور جسم پر سرخ دھبے کانگو کی علامات ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ کانگو وائرس گزشتہ بیس سالوں سے پاکستان میں موجود ہے، یہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ کانگو وائرس کے خاتمے کے لیے تا حال کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ہے لہٰذا قبل از وقت احتیاط اور مرض ظاہر ہو جانے کی صورت میں فوری اور بر وقت علاج ضروری ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر