ماتھے پر بوائے فرینڈ کے نام کا ٹیٹو بنوانے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
محبت کرنے والے لوگ اکثر اپنے ساتھی کے لیے اپنے پیار اور محبت کا اظہار کرنے کے منفرد اور غیر معمولی طریقے تلاش کرتے ہیں۔ تاہم، برطانیہ میں ایک خاتون نے ماتھے پر اپنے بوائے فرینڈ کے نام کا ٹیٹو بنا کر انٹرنیٹ پر سب کو حیران کر دیا، اور یہ دعویٰ کیا کہ انہوں اپنے ساتھی کے نام کا ٹیٹو مستقل طور پر اپنے ماتھے بنوالیا ہے، یہ ٹیٹو کوئی مذاق نہیں بلکہ اصلی ہے۔
یقینی طور پر، محبت میں اس طرح کا کار نامہ انجام دینا بہت ہی شاندار معلوم ہوتا ہے۔
لندن سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اینا اسٹانسکووسکی نے اپنے ماتھے پر ’’کیون‘‘ نام کا ٹیٹو بنواتے ہوئے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے آئینہ میں دیکھ خود سے کلام کرتے ہوئے کہا کیا لگتا ہے کہ وہ اسے پسند کرے گا؟‘‘ انہوں نے انسٹاگرام پر ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ”میرے بی ایف کے نام کا ٹیٹو مجھے چہرے پر بنوانا ہے۔ چلوکرتے ہیں!
اس انسٹاگرام ویڈیو میں، ایک ٹیٹو آرٹسٹ ماتھے پر سیاہی سے بڑے سیاہ حروف میں نام ‘کیون’ لکھتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اگرچہ، ابتدائی طور پر وہ درد اور تکلیف میں دکھائی دے رہی تھیں، لیکن اس کے بعد محترمہ اسٹانسکووسکی بہت زیادہ خوش اور مسرور دکھائی دیں رہی تھیں۔
AdvertisementWoman who got boyfriend Kevin’s name tattooed on forehead claims it’s not a ‘prank’: ‘Yes, it’s real’ https://t.co/OdiHq7MZHA via @nypost
— Austin Petersen (@AP4Liberty) November 7, 2023
اسٹانسکووسکی کا کہنا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ یہ تھوڑا سا پاگل پن ہے۔ لیکن میں اپنے جذبات کا اظہار کرنا پسند کرتی ہوں، اور مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ واقعی کسی سے محبت کرتے ہیں تو آپ کو اسے دکھائیں کہ آپ ان سے کتنی محبت کرتے ہیں۔
اسٹانسکوفسکی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی گرل فرینڈ اپنے چہرے پر آپ کا نام ٹیٹو نہیں بنوانا چاہتی ہے تو آپ کو اپنے لیے ایک نئی گرل فرینڈ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
اور جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ کیون سے ان کی محبت وقت کی کسوٹی پرکھی نہیں جاسکی تو وہ کیا کرے گی، انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا اگر ہم الگ ہو جاتے ہیں، تو مجھے ایک دوسرا کیون تلاش کرنا پڑے گا۔
اسٹانسکوفسکی نے مزید کہا، “مجھے نہیں معلوم کہ لوگ کیوں سوچتے ہیں کہ ماتھے پر اتنا بڑا ٹیٹو بنوانا کوئی بڑی بات ہے۔
اس ویڈیو کو ابھی تک تقریباً 19 ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔ تاہم صارفیں نے اس سلسلے میں اپنے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے کسی کا کہنا ہے کہ ٹیٹو بنواتے وقت اس میں نیڈل نہیں تھی جبکہ کسی نے کہا یہ ایک مذاق ہے۔ یہاں کوئی خون یا لالی نہیں ہے۔کچھ نے لکھا یہ شاید سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا ایک طریقہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
