چیئرمین پی ٹی آئی کو ہٹانےکامقصد اقتدارکاحصول نہیں تھا، شازیہ مری
شازیہ مری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہٹانے کا مقصد اقتدارکاحصول نہیں تھا۔
کراچی پریس کلب میں رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا کہ ہم الیکشن کی بات کرتے ہیں کچھ جماعتوں کو اچھا نہیں لگتا، ہماراریڈ کارپٹ الیکشن ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نےانتشارکی سیاست کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اداروں کےبعد سیاسی لوگوں کو ٹارگٹ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے گالم گلوچ اور پگڑی اچھالنے کی سیاست کی۔
شازیہ مری نے کہا کہ لوگوں کو مارنے اورجلانے کی ترغیب دیناجمہوریت نہیں، پی ٹی آئی کے دورمیں ملکی ترقی کو فل اسٹاپ لگ گیاتھا، چیئرمین پی ٹی آئی کے دورمیں”میں نہیں چھوڑوں گا”کی سیاست تھی۔ گزشتہ دورحکومت میں عوام کو معاشی انسانی حقوق سے محروم کیاگیا، یہی وجہ ہےچیئرمین پی ٹی آئی کو آئینی طریقے سے ہٹایاگیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہٹانےکامقصد اقتدارکاحصول نہیں تھا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ غزہ پراسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پوری دنیا میں سب سے بڑامسئلہ فلسطین کاہے، دنیا کے تمام ممالک کو فلسطین کے لیے اٹھنا ہوگا۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
