دیپیکا پڈوکون کے سابق بوائے فرینڈکے حیران کن انکشافات
بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے سابق بوائے فرینڈ سدھارتھ مالیا کا ان سے متعلق حیران کن انکشافات پر مبنی انٹرویو کا کلپ وائرل ہو گیا ہے۔
دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں فلمساز کرن جوہر کے مقبول شو ’کافی وڈ کرن‘ میں بتایاکہ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں ہونے کے باوجود بھی وہ دوسرے مردوں سے ملتی تھی، لیکن انہوں نے اپنے دل میں دوسرے مرد کےلئے کوئی دلچسپی محسوس نہیں کی۔
اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے سابق دیرینہ دوستوں میں سے ایک سدھارتھ مالیا کا پُرانا بیان دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
دیپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ ’میں نے سدھارتھ مالیا کے ساتھ تعلق قائم رکھنے کی پوری کوشش کی لیکن اس کے رویے نے مجھے بہت مایوس کیا۔ آخری بار جب ہم ڈنر بھی گئے تو اس نے مجھے بل ادا کرنے کا کہا جو میرے لیے انتہائی شرمندگی کا باعث بنا۔
اس کے جواب میں سدھارتھ مالیا نے دیپیکا پڈوکون کو ’پاگل‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ میں نے اس سے کہا بھی تھا کہ ابھی تم بل ادا کرو میں تمہیں بعد میں دے دوں گا لیکن اس نے میری بات نہیں مانی۔
سدھارتھ مالیا نے مزید کہاکہ انہوں نے دیپیکا کو مہنگے ترین ہیرے اور بیگس دیئے جبکہ چھٹیوں پر خرچہ کیا اور ان کے لئے پارٹیوں کا اہتمام بھی کیا لیکن وہ سب بھول گئیں۔
سابق بوائے فرینڈ کے مذکورہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ نے ایک اور انٹرویو میں کہا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے، جب اس نے مجھے بل ادا کرنے کو کہا تو مجھے بالکل بھی خوشی نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جبکہ 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں دھوم دھام سے شادی کی تھی۔
رنویر سنگھ نے کافی ود کرن میں بتایاکہ انہوں نے دیپیکا پڈوکون کو منگنی میں اپنی کمائی سے بڑھ کر کئی گنا زیادہ مہنگی اور قیمتی انگوٹھی دی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے دیپیکا پڈوکون کو منگنی میں چند لاکھوں کی نہیں بلکہ تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے بنی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی تھی جوکہ تقریباً 5 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
