Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب تک صحت مند ہوں پاکستان آتا رہوں گا، سر ویوین رچرڈز

Now Reading:

جب تک صحت مند ہوں پاکستان آتا رہوں گا، سر ویوین رچرڈز
سر ویوین رچرڈز

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز  کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مینٹور سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ جب تک صحت مند ہوں پاکستان آتا رہوں گا۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر  سر ویوین رچرڈز کے اعزاز میں کراچی پریس کلب کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم  کراچی میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں کراچی پریس کلب کی جانب سے ویسٹ انڈین لیجنڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین  رچرڈز کو تاحیات اعزازی ممبر شپ سے نوازا گیا۔

کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکریٹری ارمان صابر نے  انہیں تاحیات ممبر شپ کا سرٹیفکیٹ دیا۔

اس موقع پر ویسٹ انڈین لیجنڈ نے کہا کہ میں کراچی پریس کلب کا بہت مشکور ہوں، جب تک صحت مند ہوں پاکستان آتا رہوں گا۔

دنیا بھر میں خوف کی علامت بنے مہلک کورونا وائرس سے متعلق ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس ایک عالمی وباء بن چکی ہے، اس سے ہم سب کو لڑنا ہے اور شکست دینی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر