Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن انتہائی ذمہ داری کیساتھ الیکشن کی طرف گامزن ہے، مرتضیٰ سولنگی

Now Reading:

الیکشن کمیشن انتہائی ذمہ داری کیساتھ الیکشن کی طرف گامزن ہے، مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی

نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتہائی ذمہ داری کیساتھ الیکشن کی طرف گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‏پوری قوم کی خواہش ہے کہ صدر مملکت عارف علوی وفاق کی علامت کے طور اپنے فرائض سر انجام دیں، ایسا تاثر نہ دیں جس سے لوگ انہیں ایک جماعت کے ترجمان کے طور پر دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جیسے جیسے ہم انتخابات کے قریب جا رہے ہیں صدر مملکت کے بیانات ان کے آئینی کردار سے متصادم نظر آرہے ہیں، صدر مملکت کی طرف سے برابر مواقع فراہم نہ کرنے کی شکایت بہت افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ آج لیول پلینگ فیلڈ کا مطالبہ کرنے والے ہی پچ اکھاڑ کر اور وکٹیں لیکر میدان سے بھاگے تھے، امید کرتے ہیں کہ صدر صاحب الیکشن کمیشن کے آئینی ادارے کو اپنا کام کرنے دیں گے، ایک سیاسی جماعت کے کارکن بننے کی بجائے پورے ملک کے صدر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن انتہائی تندہی اور ذمہ داری کیساتھ الیکشن کی طرف گامزن ہے، تمام جماعتوں کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر