Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر ختم، آخری میچ میں انگلینڈ سے بھی شکست

Now Reading:

ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر ختم، آخری میچ میں انگلینڈ سے بھی شکست
ورلڈکپ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 156 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

ورلڈکپ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 156 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر اپنے اختتام کو پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 44 میچ میں گرین شرٹس انگلینڈ کے 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 43.3 اوورز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا 44واں میچ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلا گیا تھا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا جب کہ انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز اسکور کیے۔

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1723316982127169930

پاکستان کی بیٹنگ

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 244 رنز پر آؤٹ ہو گئی، کپتان بابر اعظم 38، فخرزمان 1، عبداللہ شفیق صفر اور محمد رضوان 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1723354906080272386

سعود شکیل 29 رنز ہی بناسکے، افتخار احمد 3 اور شاداب خان 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ آغا سلمان 51 اور شاہین آفریدی 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حارث رؤف نے 35 اور محمد وسیم نے 16 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی بیٹنگ

انگلش بلے باز ابتدا ہی سے پر اعتماد دکھائی دیے جب کہ اوپپنگ بلے بازوں نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے بعد ڈیوڈ ملان 31 رنز بناکر افتخار احمد کی گیند کا شکار ہوئے۔

جونی بیرسٹو نصف سنچری کی بدولت 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ بین اسٹوکس نے 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور جوئے روٹ 60 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1723301666693222744

علاوہ ازیں کپتان جوز بٹلر 27 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ ہیری بروک نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، معین علی 8 اور ڈیوڈ ولی 15 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں اور افتخار احمد 1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ لیگ کے آخری میچ میں کامیابی سمیٹ کر ٹورنامنٹ کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے تاکہ نیٹ ریٹ بہتر کرکے تاریخ رقم کرسکیں لیکن کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسن علی کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

پاکستان پلیئنگ الیون

کپتان کی فرائض بابراعظم انجام دیں گے جب کہ دیگر اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، آغا سلمان، شاہین آفریدی، محمد وسیم جونئیر اور حارث رؤف شامل ہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1723250266722722021?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1723250266722722021%7Ctwgr%5Ee38b6d6aea12c9d268b4eef8cfede54abfc21c35%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fwp-admin%2Fpost.php%3Fpost%3D695049action%3Deditclassic-editorclassic-editor__forget

انگلینڈ پلیئنگ الیون

جوز بٹلر (کپتان و وکٹ کیپر)، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر