رمیز راجہ کا بابر اعظم سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف
کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کپتان بابر اعظم سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کردیا ہے۔
کمنٹیٹر اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے گزشتہ روز کپتان بابر اعظم سے ملاقات کی جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی نہ کرنے کی وجہ سے افسردہ اور مایوس ہیں۔
رمیز راجہ نے کہا ’’بابر اپنے غصے کو بہت اچھی طرح سے سنبھالتا ہے جوکہ ایک اچھے مزاج کا انسان اور سمجھدار کپتان ہے جب کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں شکست سے دوچار ہے جس پر تبصرہ کرنا ناقابل برداشت ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’میں اگر بابر کی جگہ ہوتا تو سخت لہجے میں لوگوں کو جواب دیتا، پاکستان کے پاس بھارت یا آسٹریلیا جیسا کوئی نظام موجود نہیں ہے جس میں بیک اپ ٹیلنٹ موجود ہو‘‘۔
سابق چیئرمین نے بتایا ’’ہم موجودہ کھلاڑیوں کو ہی احتیاط سے استعمال کرنے کے پابند ہیں تاہم بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کی ضرورت نہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے ابھی وقت لگے گا جب کہ بابر نے کپتانی کے حوالے مجھ سے باتیں شیئر کی ہیں لیکن وہ ہمارے درمیان نجی گفتگو ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ورلڈکپ سے باہر ہونے کے دہانے پر کھڑی ہے جب کہ پاکستان اپنا آج آخری لیگ میچ انگلینڈ کے خلاف کھیل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
