
پالک کو کچا کھانا چاہئے یا پکا کر، ماہرین کیا کہتے ہیں؟
تمام پتوں والی سبز سبزیوں میں، پالک سب سے زیادہ ورسٹائل اور صحت بخش سبزی تصور کی جاتی ہے۔ آپ اسے اسموتھیز میں شامل کریں یا سلاد میں یہ کسی بھی کھانے کا ذائقہ اور صحت بڑھانے میں اپنی مثال نہی رکھتی۔
پالک میں کئی صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں، ان میں وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو دائمی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، اس کے ساتھ ہی دماغ، قلب اور آنکھوں کی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔ اور ان فوائد کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لیے آپ روزانہ اس صحت سے بھرپور سبزی کو غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔
پالک کو کچا بھی استعمال کیا جاتا ہے اور پکا کر بھی، لیکن اس کے بھرپور فوائد حاصل کرنے کے لیے اسے کیسے استعمال جائے تو ماہرین نے اس کا آسان سا حل پیش کر دیا۔
ایک تحقیق کے مطابق پالک کو پکانے سے اس میں موجود لیوٹین کم ہوجاتا ہے۔ فوڈ کیمسٹری میں 2018 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں، محققین نے پایا کہ پالک کو مختلف طریقوں سے پکانے کے بعد اس میں لیوٹین کی مقدار بتدریج کم ہوتی گئی۔ جب محققین نے پالک کو زیادہ درجہ حرارت پر فرائی کیا تو دو منٹ کے بعد لیوٹین کافی کم ہو گیا۔
لیوٹین پالک میں موجود نامیاتی روغن کی ایک قسم ہے جسےکیروٹینائیڈ کہتے ہیں۔ اس کا تعلق بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے سے ہے۔ بہت سے لوگ لیوٹین کو “آنکھ کا وٹامن” سمجھتے ہیں۔ لیو ٹین انسانی آنکھ (میکولا اور ریٹنا) میں پائے جانے والے دو بڑے کیروٹینائڈز میں سے ایک ہے۔
یہ آپ کی آنکھوں کو سورج کی روشنی میں الٹرا وائلٹ شعاعوں جیسی نقصان دہ ہائی انرجی روشنی کی لہروں سے بچانے میں مدد دیتا ہے، آنکھوں کے بافتوں میں دونوں کی اعلی سطح بہتر بینائی کے ساتھ منسلک ہے، خاص طور پر مدھم یا تیز روشنی میں یہ آنکھوں کی حساسیت کو محفوظ رکھتا ہے۔
لہذا، لیوٹین کی زیادہ مقدارحاصل کرنے کے لیے پالک کا کچا استعمال کرنا ضروری ہے۔ مثال کے طور پر، پالک کو اسموتھی میں شامل کریں، صحت مند چکنائی کے ساتھ مل کر جیسے کہ ایوکاڈو یا بادام کا مکھن۔ جب آپ پالک کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹتے ہیں تو پتوں سے لیوٹین نکلتا ہے۔ اور صحت مند چکنائی آنکھوں کی بیماری سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹ کو جذب کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔
کھانا پکانے سے پالک میں وٹامن ای کی سطح بھی کم ہوتی ہے لیکن وٹامن اے کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب پودوں کی سطح نرم ہو جاتی ہیں، جو غذائی اجزاء کو خارج کرنے اور جذب کرنے میں مدد دیتی ہے۔
لہذا، بہترین نتائج کے لیے، پالک کو کچھ کچا اور کچھ پکا کراستعمال کریں، لیکن سبز پتوں والی سبزیوں کو زیادہ پکانے سے گریز کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News