Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی وزیرستان میں پولیو کے خاتمے سے متعلق اہم اعلان

Now Reading:

شمالی وزیرستان میں پولیو کے خاتمے سے متعلق اہم اعلان
پولیو

پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ

شمالی وزیرستان سے پولیو کے خاتمے سے متعلق اہم اعلان سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتمانزئی جرگہ نے پولیو جیسی مہلک بیماری کے تدارک کیلئے پاک فوج اور حکومت کے ساتھ مل کر مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔

اتمانزئی جرگہ شمالی وزیرستان کے معتبر اور سینئر مشران پر مشتمل ایک علاقائی کمیٹی ہے، جس کا کہنا ہے کہ پاک فوج خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ شمالی وزیرستان سمیت دیگر ضم شدہ اضلاع میں پولیو وائرس مکمل خاتمے کیلئے کام کر رہی ہے۔

 جرگے کے اعلان سے شمالی وزیرستان میں آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچایا جا سکے گا۔

انکا کہنا تھا کہ آئندہ بھی علاقے کے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملکی خوشحالی اور ترقی میں حصہ لیں گے۔

Advertisement

اتمانزئی جرگہ نے سیکیورٹی فورسز اور حکومتی اداروں سے شعور اجاگر کرنے اور پولیو آگاہی مہم میں مثبت کردار ادا کرنے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک وزیرستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

وائلڈ پولیو وائرس

یاد رہے کہ اس سال پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس کے 2 مثبت کیسز بنوں کے پی سے رپورٹ ہوئے، جبکہ سندھ میں جولائی 2020 سے پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ستمبر 2023 میں کراچی کے پانچ اضلاع سے پولیو کے مثبت ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے ہیں، تاہم کراچی میں پولیو وائرس کا افغانستان کے مختلف حصوں سے منسلک ہونا باعث تشویش ہے۔

مزید برآں پولیو ایک شدید متاثر کن وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو عام طور پر پانچ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے، پولیو وائرس ایک انسان سے دوسرے شخص تک منتقل ہو سکتا ہے اور یہ معمولاً منہ کے راستے سے پھیلتا ہے۔

 اس کے علاوہ پولیو وائرس متعدی پانی یا خوراک کے ذریعے بھی منتقل ہو سکتا ہے، جب یہ وائرس جسم میں داخل ہوتا ہے، تو وہ انسانی اعصابی نظام میں پھیل کر فالج کا باعث بننے کی ابتدائی مراحل کو طے کرتا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر