Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہتر ہوگا صدر مملکت کسی ایک جماعت کے ترجمان نہ بنیں، نگران وزیراطلاعات

Now Reading:

بہتر ہوگا صدر مملکت کسی ایک جماعت کے ترجمان نہ بنیں، نگران وزیراطلاعات
مرتضیٰ سولنگی

بہتر ہوگا صدر مملکت کسی ایک جماعت کے ترجمان نہ بنیں، نگران وزیراطلاعات

لاہور: نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا صدر مملکت کسی ایک جماعت کے ترجمان نہ بنیں۔

نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے خط کا جواب خط سے دیا جائے گا، صدر مملکت پورے ملک کے صدر ہیں، وہ کسی جماعت کے صدر نہیں ہیں، ہماری ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے آئینی عہدے کی تعظیم کا خیال رکھیں، بہتر ہوگا کہ صدر کسی ایک جماعت کے ترجمان بننے کی بجائے سب کے ترجمان بنیں، ہماری خواہش ہے کہ صدر مملکت کی تعظیم برقرار رہے، نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں

انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کا عوام پر بوجھ پڑتا ہے، متبادل توانائی کا ہماری ضرورت میں حصہ بہت کم ہے، ہمیں سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول پر توجہ دی جا رہی ہے، دنیا موسمیاتی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 8 فروری کو انتخابات ہوں گے، اگلی پارلیمان اور آئندہ حکومتوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس پالیسی کو جاری رکھیں اور توانائی کے متبادل ذرائع پر توجہ دیں۔

Advertisement

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ متبادل توانائی کے حوالے سے چین دنیا کے اہم ممالک میں شامل ہے، توانائی کے شعبے میں چین نے بھرپور تعاون کیا، مذاکرات اور تحفظات جمہوریت کا حسن ہیں، شکایت کرنا ہر ایک کا حق ہے، شکایات کو سامنے بھی آنا چاہیے۔

مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ نگران حکومت آئین اور قانون کے تحت الیکشن کمیشن کی اعانت کرے گی، الیکشن کمیشن کی موجودہ قیادت ذمہ دار اور قابل لوگوں پر مشتمل ہے، الیکشن کمیشن اپنے دیئے گئے نظام الاوقات پر عمل کر رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر