
امریکی جنگی طیارہ بحیرہ روم میں گر کرتباہ، 5 فوجی ہلاک
امریکی فوج کا جنگی طیارہ بحیرہ روم میں گرکرتباہ ہونے سے 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تربیتی مشق کے دوران مشرقی بحیرہ روم میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پانچ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
پانچوں فوجیوں کا تعلق امریکی خصوصی آپریشن فورس سے تھا۔ واقعہ جمعے کو پیش آیا جس کی تصدیق آج کی گئی ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے حادثے کو تربیتی حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
امریکی یورپی کمانڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق طیارہ فوجی تربیتی مشقوں میں فضاء میں ایندھن بھرنے کے دوران گر کر تباہ ہوا۔
واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکا نے مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کر رکھا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News