سانحہ جڑانوالہ کیس میں حکومت پنجاب کو جوڈیشل کمیشن پر نظرثانی کا حکم
سانحہ جڑانوالہ کیس میں لاہورہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کو جوڈیشل کمیشن پر نظرثانی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کوسانحہ جڑانوالہ کےجوڈیشل کمیشن نہ بنانےکےفیصلے پر نظرثانی کاحکم دیتے ہوئے سرکاری وکیل کو ہدایات لے کرعدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
سانحہ جڑانوالہ، حکومت پنجاب کو جوڈیشل کمیشن پر نظرثانی کا حکم
لاہور ہائی کورٹ کا سرکاری وکیل کو ہدایت لے کر عدالت پیش ہونے کا حکم #BOLNews #LahoreHighCourt pic.twitter.com/dBeJOnXYgW— BOL Network (@BOLNETWORK) November 13, 2023
جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی نظر میں جےآئی ٹی کی کارروائی تجاویز تھیں تفتیش نہیں۔ عدالت کے نزدیک معاملے کی تفتیش ہونی چاہئیے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پیش کردہ حکومتی رپورٹ کے تناظر میں درخواست خارج نہیں کی جاسکتی۔
لاہور ہائی کورٹ نے جڑانوالہ سانحہ پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے پنجاب حکومت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ستارساحل عدالت کے رو بہ رو پیش ہوئے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
