Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودیہ سے پاکستانیوں کی واپسی، حکومت نے اضافی وقت مانگ لیا

Now Reading:

سعودیہ سے پاکستانیوں کی واپسی، حکومت نے اضافی وقت مانگ لیا
سعودیہ

پاکستان کی جانب سے سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے وقت مانگ لیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سعودی عرب میں موجود پاکستانی شہریوں کو نکالنے کے لیے 25 مارچ تک کا وقت مانگ لیا گیا ہے۔

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی عرب کی ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں اب بھی مزید 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہفتے کو سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نام ایک خط میں یہ درخواست کی ہے کہ پاکستان سے سعودی عرب کیلئے پی آئی اے 9 اضافی پروازیں چلارہی ہے جبکہ سعودی ایرلائنز اور سعودی گلف بھی اضافی پروازیں چلانے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی حکام سے درخواست کی ہے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے اور وہاں سے پاکستان آنے والے مسافروں کی تعداد کہیں زیادہ ہے اس لیے لاک ڈاؤن سے قبل ان مسافروں کو ان کی منزل پر پہنچانے کے 25 مارچ تک کا وقت دیا جائے۔

Advertisement

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تخمینے کے مطابق صرف سعودی عرب میں وطن واپس آنے کے خواہشمند پاکستانیوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے۔

سعودی حکام نے ابھی تک پاکستانی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔

خیال رہے کہ 12 مارچ کو سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور تمام عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو 72 گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

سعودی اقامہ اور ریزیڈنسی رکھنے والے پاکستانیوں کو 72گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنے کا واپس آنے کا آپشن دیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر