نیپال میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نسل میں غلط رجحان پیدا کرنے اور ان پر منفی طور پر اثر انداز ہونے کی وجہ سے نیپال کی حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی اور اسی طرح کے دوسرے پلیٹ فارمز پر قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔
نیپال کے وزیر برائے مواصلات اور حکومتی ترجمان ریکھا شرما کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں ٹک ٹاک پر فوری طور پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹک ٹاک پر پابندی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی قانون سازی کے حوالے سے حکومتی اعلان کے پانچ دن بعد سامنے آئی ہے جبکہ اسی کے ساتھ نیپال میں قائم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے دفاتر کو حکومتی شکایات دور کرنے کیلئے تین ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق ایکس اور فیس بک سمیت دیگر پلیٹ فارمز سے متعلق فیصلے زیر التوا ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کے لیے حکومتی ہدایات میں جعلی شناخت کے استعمال اور ہتک آمیز سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پابندی ہے۔
پلیٹ فارمز کو یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ صارف کی اصل شناخت ظاہر کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں تحقیقات میں تعاون کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
