
سید جبران نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی انوکھی وجہ بتا دی
پاکستان شوبزانڈسٹری میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جو اس شعبے میں کامیاب ہونے کے باوجود اداکاری کا شوق لے کر اس انڈسٹری میں نہیں آئے، انہی میں سید جبران بھی شامل ہیں۔ سید جبران نے اداکاری کا آغاز اپنے ایک دوست سے شرط کی وجہ سے کیا۔
سید جبران ایک انتہائی باصلاحیت اور محنتی اداکار ہیں۔ انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ وہ مثبت اورمنفی دونوں کرداروں کو بخوبی نبھانا جانتے ہیں اور ناظرین کی جانب سے داد وصول کرتے ہیں۔
سید جبران کے مشہور ڈراموں میں چاند پر دستک، تنکے، چپ رہو، محبت اب نہیں ہوگی، عشق پرست، خدا میرا بھی ہے، خودغرض، پہچان، دراڑ اور نیم شامل ہیں۔ ناظرین کی جانب سے نیم میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا جبکہ یہ کئی ایوارڈ کو بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔
سید جبران نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اورپیشہ ورانہ زندگی کے حوالے کھل کر بات کی۔
سید جبران کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ایک پٹھان فیملی سے اور انہوں نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ انہوں نے اداکاری کا آغاز ایک دوست کی شرط پر کیا تھا۔ جب وہ ایم بی بی ایس کے تیسرے سال میں تھے تو ان کے دوست نے صرف سو روپے کی شرط لگائی کہ ڈرامے میں اداکاری کر کے دکھائیں، اس شرط کو پورا کرنے کے لیے وہ مختلف لوگوں کی منت سماجت کرنے لگے کہ انہیں ڈرامے کوئی بھی کردار دے دیا جائے۔ آخر کار انہیں پی ٹی وی کے ڈرامے ہوک میں ایک چھوٹا سا کردار مل گیا اس طرح وہ اپنی شرط جیت گئے تاہم ان کے اس ڈرامے میں اداکاری کو دیکھ طارق معراج نے انہیں بلایا اور وہ عید کے لیے کوئی ڈرامہ بنا رہے تھے اس کے لیے آڈیشن لیے جارہے تھے سید جبران کا آڈیشن لیا گیا وہ سلیکٹ ہوگئے اورانہوں نے اس میں ڈرامے میں اداکاری بھی کی۔ سید جبران کا کہنا ہے کہ انہوں نے طارق معراج کے ساتھ بہت کام کیا اور انہوں نے بہت سکھایا، اسی طرح ان کی اداکاری کا آغاز ہوا۔
سید جبران نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ اداکار نہیں ہوتے تو گائناکالوجسٹ ہوتے، کیونکہ وہ اپنی میڈیکل کی تعلم کے دوارن دو سی سیکشن اور تین نارمل ڈیلیوری بھی کر چکے تھے اور یہ کام انہیں بہت پسند تھا تاہم وہ محض ایک شرط کی وجہ سے اداکاری کے شعبے کی طرف آگئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News