
حج پر جانے کی خواہشمند خواتین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی، کونسل نے وزارت حج کے استفسار پر تحریری جواب جمع کرا دیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق خاتون محرم کے بغیر حج کرسکتی ہے، خاتون کے بغیر محرم حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے تحت محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں، فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق قابلِ اعتماد خواتین کی رفاقت پر عورت حج پر جا سکتی ہے۔
کونسل نے کہا کہ جس عورت کو سفر اور فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو وہ بغیر محرم حج کے لیے جا سکتی ہے، گروپ کے ہمراہ بغیر محرم کے جانے والی خاتون جائے تو وزارت مذہبی امور چھان بین کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News