Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی جی، چیف کمشنراسلام آباد اوردیگرافسران کوہرصورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم

Now Reading:

آئی جی، چیف کمشنراسلام آباد اوردیگرافسران کوہرصورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم
پرویزالٰہی

آئی جی، چیف کمشنراسلام آباد اوردیگرافسران کوہرصورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم

لاہورہائی کورٹ نے آئی جی، چیف کمشنراسلام آباد اوردیگرافسران کوہرصورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے اور گرفتار کرنے پر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نےآئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد اورتوہین عدالت کےمرتکب افسران کو آئندہ سماعت پر ہرصورت عدالت پیش اور اسی وقوعہ کی تمام توہین عدالت کی درخواستیں مقررکرنے کاحکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم کےباوجود پیش نہ ہونابھی توہین عدالت ہے۔ عدالت آئی جی اسلام آباد کےخلاف ایک اورتوہین عدالت کانوتس جاری کرےگی۔ کیا ان افسران نے صرف اسلام آباد کی کی عدالتوں میں پیش ہونا ہے؟ اگراس عدالت میں پیش نہیں ہونا تو یہ عدالتیں بند کردیں۔ یہ کس قسم کی نظم وضبط کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

جسٹس سلطان تنویر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کیا کل کو سندھ کی عدالت بلائے گی تو پنجاب کے افسران پیش نہیں ہوں گے۔ یہ افسران کیوں پیش نہیں ہورہے کیایہ افسران قانون سے بالاتر ہیں؟ ہمارے صوبے میں انہوں نےجرم کیاوہ اسلام آباد کیسے پیش ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد آج تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کےباوجود پیش نہیں ہوئے۔ ایک ہی وقوع کے متعدد ملزمان ہیں۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر