Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کپ؛ پشاور نے فاٹا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

Now Reading:

پاکستان کپ؛ پشاور نے فاٹا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
ون ڈے پاکستان کپ؛ پشاور نے فاٹا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ون ڈے پاکستان کپ؛ پشاور نے فاٹا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور ریجن نے فاٹا ریجن کو 44 رنز سے شکست دیدی۔

فائنل میں پشاور ریجن کا مقابلہ کراچی وائٹس اور ملتان کے درمیان جمعہ کے روز ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

جمعرات کے روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں فاٹا نے ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔ جواب میں فاٹا کی ٹیم 41.1  اوورز میں 201  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پشاور کی اننگز کی خاص بات کپتان صاحبزادہ فرحان کی عمدہ بیٹنگ تھی، انہوں نے گیارہ چوکوں کی مدد سے 69 رنز اسکور کیے۔

عادل امین نے تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جب کہ نبی گل نے 42 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

Advertisement

فاٹ کی جانب سے شاہد عزیز نے 55 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، خوشدل شاہ نے 39 رنز دے کر 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

فاٹا کی اننگز میں تین وکٹیں صرف 59 رنز پر گرگئیں، اس مرحلے پر سلمان خان جونیئر نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 46 رنز اسکور کیے جس کے بعد کپتان خوشدل شاہ ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 42 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے سرور آفریدی کی اپنی ٹیم کو جتوانے کی کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوسکیں۔ انہوں نے 45 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔

پشاور کی طرف سے عباس آفریدی نے 34 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ افتخار احمد، اعظم خان اور محمد عمران نے دو دو  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر