Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

Now Reading:

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے سیمی فائنل میں ایڈن گارڈن کولکتہ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کا 212 رنز کا ہدف  وکٹوں کے نقصان پر 47.2 اوورز میں حاصل کر کے میگا ایونٹ میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔

آسان ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے اوپنرز نے 60 رنز کا عمدہ اسٹینڈ فراہم کیا۔

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 62 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

مچل مارش بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، جبکہ گلین میکسویل صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے، اسٹیو اسمتھ نے 30 اور مارنس لبوشین 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

جوش انگلس نے 28 رنز بنائے، جبکہ مچل اسٹارک 16 اور کپتان پیٹ کمنز 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پروٹیز کی جانب سے گیرالڈ کوئٹزی اور تبریز شمسی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کیشو مہاراج، کگیسو رباڈا اور ایڈن مارکرم نے

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کے لیے میگا ایونٹ کے لیگ میچز میں اپنی بیٹنگ سے شاندار آغاز فراہم کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک 3 اور کپتان ٹمبا باؤما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

وین ڈر دوسن 6 جبکہ ایڈن مارکرن 10 رنز ہی بنا سکے۔

Advertisement

پروٹیز کے 4 کھلاڑی صرف 24 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے، جس کے بعد ہینرچ کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور کو 119 رنز تک پہنچایا۔

ہینرچ کلاسن 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 101 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کو اسکور کو 200 تک پہنچانے کی کامیاب کوشش کی۔

گیرالڈ کوئٹزی نے 19 اور کگیسو رباڈا نے 10 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور کپتان پیٹ کمنز نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر