Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا

Now Reading:

اسرائیل نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا

اسرائیل نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ کے کچھ حصوں کو خالی کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے پمفلٹ گرائے ہیں.

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی حصے کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے علاقے میں پمفلٹ گرائے ہیں اور رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر علاقہ خالی کر دیں۔

یہ نوٹس ان علاقوں کے خلاف وسیع پیمانے پر حملے کا اشارہ دیتا ہے جہاں ہزاروں افراد انخلا کے احکامات پر عمل کرنے کے بعد نقل مکانی کر چکے ہیں اب، یہ واضح نہیں ہے کہ غزہ کے باشندے مزید کہاں جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے سے جاری انخلا کے احکامات پر عمل کرنے والے لاکھوں افراد اقوام متحدہ کے زیر انتظام پناہ گاہوں اور خاندانی گھروں میں جمع ہیں۔

دریں اثنا، فوجیوں نے بدھ کی علی الصبح شروع ہونے والے ایک چھاپے میں شمال میں الشفا اسپتال کی تلاشی جاری رکھی۔ انہوں نے بندوقوں کی نمائش کی جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک عمارت میں چھپائی گئی تھیں۔

Advertisement

 لیکن انہوں نے ابھی تک حماس کے مرکزی کمانڈ سینٹر کے بارے میں کوئی ثبوت جاری نہیں کیا ہے جس کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ کمپلیکس کے نیچے چھپا ہوا ہے۔

حماس اور غزہ کے سب سے بڑے اسپتال کا عملہ ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

محصور علاقے میں پہلے سے ہی سنگین انسانی بحران کو مزید خراب کرنے کا خطرہ ہے۔ غزہ میں 1.5 ملین سے زیادہ افراد اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں ، جن میں سے زیادہ تر جنوب کی طرف بھاگ گئے ہیں ، جہاں خوراک ، پانی اور بجلی تیزی سے نایاب ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ فلسطینی اور کہاں جا سکتے ہیں، کیونکہ مصر نے اپنی سرزمین پر بڑے پیمانے پر منتقلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر