
قازقستان کا پاکستان کے ساتھ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد: قازقستان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام سے مزید راہداریاں قائم ہونگی اور تعلقات میں بہتری آئے گی۔
گزشتہ روز قازقستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ نوربائیوو اور رومن واسلیکا نے غیر ملکی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آستانہ میں خوش آمدید، مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ نے قازقستان کا دورہ کرنے کی وزارت خارجہ کی طرف سے دعوت قبول کی۔
ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہا کہ سرمایہ کاری کانفرنس عالمی کاروباری برادری، فکری رہنماؤں اور حکومتی نمائندوں کے لیے قازقستان کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کا ایک اچھا پلیٹ فارم ہے، اس سال کے ایونٹ کی ایک خاص خصوصیت علاقائی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قازقستان نے معیشت کے غیر وسائل کے شعبوں کی ترقی کے ذریعے 2029 تک اپنی جی ڈی پی کو دوگنا کرنے کا ایک پرجوش ہدف مقرر کیا ہے، ہماری رائے میں مقامی وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے والے کلسٹرز کی تشکیل اس مقصد کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگی، موجودہ جغرافیائی سیاسی حقیقت پر ملک کا جغرافیائی محل وقوع نقل و حمل اور لاجسٹکس کے میدان میں نئے، انتہائی امید افزا مواقع کھولتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ قازقستان ایشیا اور یورپ کے درمیان سامان کی بلا تعطل اور تیز ترسیل کے لئے متبادل راہداری بن سکتی ہے، بلاشبہ غذائی تحفظ کسی بھی ملک کے لیے ایک انتہائی اہم، نازک مسئلہ بن چکا ہے۔زرعی اراضی کے رقبے کے لحاظ سے قازقستان خوراک کی ستحکم فراہمی کے لیے علاقائی مرکز بن سکتا ہے۔
نوربائیوو اور رومن واسلیکا نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانے اور ملک کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مزید کیا اصلاحات پر بھی غور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 1991 میں آزادی حاصل کرنے کے بعد سےقازقستان نے کثیر الجہتی خارجہ پالیسی اپنائی ہے، قازقستان نے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہا کہ قازقستان وسطی ایشیا کا سب سے بڑا ٹرانزٹ حب ہے، فی الحال، 13 ٹرانزٹ کوریڈور ہمارے ملک کے علاقے سے گزرتے ہیں، قازقستان کو بڑی منڈیوں تک براہ راست رسائی حاصل ہے، کان کنی اور دھات کاری ملک کے دوسرے سب سے بڑے شعبے ہیں،عالمی طلب کو پورا کرنے کے لیے لیتھیم، نکل اور دیگر نایاب زمینی دھاتوں کی ممکنہ قلت پر عالمی تشویش پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قازقستان ہائی ٹیک شعبوں میں استعمال ہونے والی نادر اور نایاب زمینی دھاتوں کے لیے عالمی سپلائی چین کا حصہ بننے کی کوشش کر رہا ہے، قازقستان کاروبار کرنے کے لیے بہترین حالات اور مواقع پیش کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے قازقستان کے بہت اچھے تعلقات ہیں، پاکستانی وزیراعظم نے گزشتہ سال قازقستان کا دورہ کیا تھا، پاکستان سے راستوں کی بلاکج ختم کرنے کے لئے مستحکم افغانستان ضروری ہے، افغانستان میں استحکام سے دیگر ممالک سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، افغانستان کے استحکام کے لئے کام کر رہے ہیں، افغانستان سے استحکام سے نئی راہداریاں قائم ہونگی اور تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مڈل کوریڈور پر ہونے والی ڈویلپمنٹ سے چین کو آگاہ کیا ہوا ہے اور وہ سپورٹ کر رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News