سموگ زدہ علاقوں میں تعینات سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی، عدالت
عدالت نے کہاہے زیادہ سموگ والے علاقوں میں تعینات سرکاری افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدراک سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ سموگ پھیلانےمیں جتنا قصور فیکٹریوں کا ہے اتنا ہی محکمہ ماحولیات کا ہے، ان علاقوں کی نشاندھی کریں جہاں سموگ پرقابو نہیں پایا جا رہا،ذمہ دار سرکاری افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
عدالت نےکہاسموگ ختم کرنے کے لیےدرخت لگانے پر فوری کام شروع کیاجائے، چین نے سموگ خاتمہ پرمعاونت کے لیے رضا مندی ظاہرکی مگرانہیں خط تک نہیں لکھا گیا، بیجنگ میں سموگ ختم کردی ہے جو ہمارے لیے بڑی مثال ہے، بھارتی رپورٹ کے مطابق دیوالی پرسموگ کو کنٹرول کیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر ہوا بھارت سے پاکستان کی جانب چلے تو آپ کو چند قدموں پر کچھ نظرنہ آئے، اللہ کا شکر کریں ہوا پاکستان سے بھارت کی جانب چلتی ہے، درخواست گزارکے وکیل نے بتایا کہ اگرعدالت کا کام باہرنکال دیں تو حکومت سموگ تدارک کے لیے کچھ نہیں کر رہی، ضلع حافظ آباد میں فصلوں کو جلانے کی زیادہ شکایات ملی ہیں۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد دورہ کرکے ایکشن لیں تو اس میں کمی آ سکتی ہے، محکمہ واسا کے وکیل میاں عرفان اکرم نے بتایا کہ مال روڈ کو پارکنگ سے کلئیرکروا دیں، سائیڈ روڈ کو سائیکلنگ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
انھوں نے مذید ریمارکس دیے کہ میرے والد جب ڈسٹرکٹ سیشن جج تھے تو سائیکل پردفتر جاتے تھے، یوکے میں جج اب بھی سائیکلوں پرآتے ہیں، ٹونی بلئیرکے خلاف تحقیقات کرنے والے جج سائیکل پرآتے تھے، مال روڈ اورایم ایم عالم روڈ پر شام کے وقت طے کرکے ہفتہ کے دو روزسائیکلنگ کی حوصلہ افزائی کریں۔
لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کےتمام ڈپٹی کمشنرزکو سموگ فیصلے سے آگاہ کرنے کا حکم بھی دیا۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
