Advertisement
Advertisement
Advertisement

آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کا نیا گانا جاری

Now Reading:

آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کا نیا گانا جاری

آنجہانی نامور پنجابی گلوکار اور ریپر سدھو موسے والا کا نیا گانا ‘واچ آؤٹ’ جاری کردیا گیا ہے۔

29 مئی 2022 کو سدھو موسے والا کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیاتھا، ان کی موت کے بعد ریلیز ہونے والا یہ ان کا پانچواں گانا ہے۔

سدھو موسے والا قتل کیس میں اب تک درجنوں گرفتاریاں کی جا چکی ہیں، گینگسٹر لارنس بشنوئی کو بھی مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

Advertisement

دیوالی کے موقع پر سدھو موسے والا کا یہ گانا یوٹیوب پر جاری کیا گیا ، جس نے انٹر نیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

‘واچ آؤٹ’ نامی اس گانے کو ریلیز کے بعد پانچ دنوں میں اب تک 15 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا اور سنا گیا ہے۔

 گانا واچ آؤٹ :

ساڑھے 3 منٹ پر مبنی اس گانے کے بول شدید دشمنی، انتقام اور ہتھیاروں کے گرد گھومتے ہیں، جو آنجہانی گلوکار کا میوزیکل ٹریڈ مارک ہے۔

Advertisement

حالیہ ریلیز کیے گئے گانے میں سدھو موسے والا کے ساتھ سکندر کاہلو بھی شامل ہیں، وہ اپنے ریپ میں کہتے ہیں کہ ’جسم چاہے جائے پچھتاوا نہیں، بے ضمیر انسان نہیں ہونا چاہیے۔‘

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر