
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو اجازت دی جائےکہ کشمیریوں کے زندہ رہنے کے بنیادی حق کے تحفظ کے لیے وہ اپنا فرض ادا کر سکیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر اپنےایک پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس کے خطرات سے بچاؤ کیلئے مقبوضہ جموں کشمیر میں موجود کشمیریوں کے لیے طبی سہولیات کو یقینی بنائی جائیں۔
کرونا وائرس پر سارک ویڈیو کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان خطے کے عوام کی زندگی اور ان کی صحت سے متعلق وہی فکر اور احساس رکھتا ہے جو اپنے شہریوں کے حوالے سے اسے لاحق ہے۔ 2/1
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 15, 2020
اپنے پیغام میں وزیراعظم کی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرونا وائرس پر سارک ویڈیو کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان خطے کے عوام کی زندگی اور ان کی صحت سے متعلق وہی فکر اور احساس رکھتا ہے جو اپنے شہریوں کے حوالے سے اسے لاحق ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سارک نمائندوں کو پاکستان کی جانب سے وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا، جن کا اعتراف عالمی ادارہ صحت بھی کرچکا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی چیلنج سے نمٹنے کیلئےسارک کے پلیٹ فارم سے کاوشیں دنیا کی آبادی کے بڑے حصے کو محفوظ بنانے میں کارگر ثابت ہو سکتی ہیں۔
کورونا وائرس پر سارک سربراہ ویڈیو کانفرنس
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سارک تنظیم خطے میں رہنے والے عوام کے مشترکہ مفادات سے متعلق ایک اہم ادارہ ہےاور اس ادارے کے حقیقی کردار کا اس سے بہتر وقت اور نہیں ہو سکتا جبکہ پاکستان خطے کے دیگر ممالک کی تشویش میں برابر کا شریکِ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے پاکستان سے کورونا وائرس سے متعلق سارک کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی تھی جس پر پاکستان نے وزیر مملکت کی سطح پر شرکت کی رضامندی ظاہر کی اور پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر ظفر مرزا کانفرنس میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News